اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہے

اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہے
اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا شیرازہ تو پہلے دن ہی بکھر گیا تھا جب اس میں مولانا فضل الرحمن جیسے مفاد پرست لوگ شامل ہوئے تھے اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کو صدر کے لئے ووٹ دے عارف علوی ان کے لئے ایک بہترین چوائس ہیں اور وہ ایک بہترین صدر ثابت ہوں گے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر موقع پر تقسیم ہو رہی ہے کیونکہ یہ عوامی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے سے رابطے رکھتی ہے میرا اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ صدارتی ووٹ عارف علوی کو دے اور مولانا فضل الرحمن کوووٹ دینے کی غلطی کرکے اپنا ووٹ ضائع نہ کرے ۔
علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -