چوہدری سرور، شاہ فرمان کی بطور گورنرزحلف برداری کی تقاریب صدارتی الیکشن تک موخر

چوہدری سرور، شاہ فرمان کی بطور گورنرزحلف برداری کی تقاریب صدارتی الیکشن تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،پشاور(آن لائن)چوہدری سرور اور شاہ فرمان نے گورنر ز کے عہدے کیلئے اپنی حلف برداری کی تقاریب کو صدارتی انتخابات تک موخر کر دیا ہے ۔چوہدری سرور (آج) 28اگست کی بجائے 4ستمبر جبکہ شاہ فرمان 5ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نامزد گورنر پنجا ب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بطور گورنر پنجاب حلف برداری کی تقریب کو صدارتی انتخابات تک ملتوی کردیا ہے‘میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں، اس لئے اب بحیثیت گورنر پنجاب اس کے بعد ہی حلف اٹھاؤں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے نامزد کردہ امیدوار شاہ فرمان نے بھی اپنی حلف برداری کی تقریب کو صدارتی انتخابات تک ملتوی کر دیا ہے،وہ بھی اب (آج)منگل کو 28اگست کی بجائے 5ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، 5ستمبر کو گورنر ہاوس پشاور میں سہ پہر تین بجے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
گورنرزکی تقاریب ملتوی

مزید :

صفحہ اول -