پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبے میں اولین ترجیحات میں شامل،وفاقی وزیر صحت

پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبے میں اولین ترجیحات میں شامل،وفاقی وزیر صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبے میں ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پیش رفت کی،پولیو کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ، پولیو کے خاتمے میں پیش رفت پولیو ورکرزکی محنت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ۔ پیر کو اسلام آباد کے قومی ایمرجنسی سنٹر برائے پولیو میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اعلی سطحی بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبے میں ہماری ترجیحات میں شامل ہے ا ور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، پاک فوج کے نمائندے اور عالمی اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔ پولیو کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اس وقت رواں سال کے دوران پورے ملک میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ بلوچستان کے ضلع دُکی سے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پروگرام میں اعلی معیاری ڈیٹا اور مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام میں بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانے کے لیے آگاہی پیدا کی جائے۔ وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے ذمہ داران اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وفاقی وزیر صحت

مزید :

صفحہ آخر -