نگران دور میں تبدیل کئے گئے پولیس افسران کی واپسی شروع

نگران دور میں تبدیل کئے گئے پولیس افسران کی واپسی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) نگران حکومت کی جانب سے الیکشن کے دوران تبدیل کئے گئے پولیس افسران کی واپسی شروع ہو گئی ، اس ضمن میں گز شتہ روز ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے لاہور سے باہر جانیوالے متعدد انسپکٹرز کی واپسی کیلئے احکامات جاری کر دیے ۔ راولپنڈی سے انسپکٹر جاوید صدیق اور چکوال سے انسپکٹر زاہد سمیت متعدد انسپکٹرز کے لاہور آپریشن میں تبادلے شروع کر دیے ہیں جبکہ دریں اثناء لا ہور آنیوالے ایس ایچ اوز نے بھی اپنی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان کے تبادلے بھی ایک دو روز میں کر دیئے جا ئیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -