ایم طاہر خا ن کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

ایم طاہر خا ن کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)سینئر پولیس آفیسر محمد طاہر خا ن کو پنجاب کا آئی جی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔محمد طاہر اسوقت کے پی کے میں بطور آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار ایک فرض شناس پولیس افسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ محمد طاہر کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو 3افسران کے نام بھجوائے تھے جس میں خالق داد لک اور فیصل شاہکار کے نام بھی شامل تھے۔
طاہر خا ن

مزید :

صفحہ اول -