شیخ رشید کے وزیر بننے پر ریلوے افسروں میں کھلبلی

شیخ رشید کے وزیر بننے پر ریلوے افسروں میں کھلبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے) شیخ رشید کے وفاقی وزیر ریلوے بننے کے بعد کام نہ کرنے والے ریلوے کے افسران میں کھلبلی سی مچ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے باقاعدہ طور پر کام نہ کرنے والے افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے اور ایسے لوگوں کے نام بھی طلب کر لئے ہیں جو کہ سابقہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے منظور نظر تصور کئے جاتے تھے ۔ریلوے کے با خبر ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر ریلوے بننے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہونے والے اپنے اجلاس مین ریلوے افسران پر واضح کردیا ہے کہ نہ تو مین خود آرام کروں گا اور نہ ہی آپ لوگوں کو آرام کرنے دوں گا ہم سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اس لئے ہم نے ہر قیمت پر عوام کو ڈلیور کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے اعلی افسران سے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تو اس دوران مبینہ طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ چھٹیوں کا سہار لیکر چلے جائیں گے تاکہ انہیں کوئی جواب ہی نہ دینا پڑے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ریلوے کے اندر بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلوں کا امکان ہے کیونکہ ابتدائی طور پر وفاقی وزیر ریلوے نے کام نہ کرنیو الے افسران کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے

مزید :

صفحہ اول -