سی آئی اے کے سابق افسر کا ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

سی آئی اے کے سابق افسر کا ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سی آئی اے کے سابق افسرمیلکم ہاورڈ نے ہسپتال میں بسترِ مرگ پر سب سچ بتا دیا کہ 9/11کی واردات میں اس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا ، استعمال ہونے والے سب طیارے ریموٹ کنٹرولڈاور خالی تھے ، ان طیاروں کا سگنل ریسیور بھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں کی پانچ مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے تھے، جن کا مقصد طیاروں کو سِمت کا تعین کروانا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایک انگریز ی ویب سائٹ یور نیوزوائر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ امریکی سی آئی اے کے79سالہ سابق افسرمیلکم ہاورڈ نے ہسپتال، بِسترِ مرگ پر سب سچ بتا دیا کہ 9/11 کی واردات میں اس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا، مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جو طیارے اس واردات میں استعمال ہوئے، وہ سب ریموٹ کنٹرولڈ، اور خالی تھے اور ان طیاروں کا سگنل ریسیور بھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں کی پانچ مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے تھے، جن کا مقصد طیاروں کو سِمت کا تعین کروانا تھا۔ اور سی آئی اے کی پینٹاگون ہیڈکوارٹر عمارت کے جس حصہ میں یہ سب واردات پلان کی گئی، اسی بلاک میں بھی طیارے کا ایک ٹریفک ریسیور نصب کیا گیا کہ کہیں اس عمارت سے کبھی کوئی ثبوت لیک نہ ہو سکے۔اس کے لنک میں خبر اور ویڈیوز ہیں۔اور اس واقعہ کو جواز بنا کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہا گیا اور اب تک بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
ورلڈ ٹریڈ سینیٹر

مزید :

صفحہ آخر -