عمران خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیاجائے، نوٹیفکیشن جاری

عمران خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیاجائے، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری رابطہ کاری میں ان کے پورے نام عمران احمد خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیا جائے۔ کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ہدایات کی پیروی کیلئے تمام متعلقین کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا نام عمران احمد خان نیازی ہے جو ان کی سرکاری دستاویزات پر درج ہے تاہم وہ اپنے مختصر نام عمران خان سے مشہور ہیں اسی لیے ان کی جانب سے ان کا یہی نام استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -