چین کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ھکومتی ترجیحات میں شامل، اسد قیصر

چین کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ھکومتی ترجیحات میں شامل، اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے چین کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فو ر مز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پور ے خطے کی تر قی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وہ گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنیوالے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کر رہے تھے ، ملاقات کے دوران دوطر فہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا دونوں ہمسایہ مما لک کی دوستی کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترا م کی مضبوظ بنیادوں پر استوار ہے، تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،چین کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،دونوں ممالک کے مابین اراکین پارلیمنٹ اور عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے ، دو نوں ممالک کی پارلیمنٹ پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی،پاک چین باہمی تجارت میں حائل تما م مشکلات کو قانوں سازی کے ذریعے دور کیا جائے گا،چین کے سفیریاؤ جنگ نے سپیکر کو چین کے صدر، وزیراعظم اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کی جانب سے سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،چینی سفیر نے کہا چین پاکستان کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے ،دونوں ممالک کی قیادتیں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہیں،خطے میں امن و سلامتی اور تر قی اور خوشحالی کیلئے پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -