اقوام متحدہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات متوقع

اقوام متحدہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس پر پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے زور دیا کہ اسلام آباد کے نزدیک وزرا ئے خارجہ کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی کیونکہ بھارت دوطرفہ اور باقاعدہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر جمی برف کو توڑنے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔بھارتی میڈیا نے نے بھی زوردیا کہ دونوں ملکوں کو کشمیر اور تجارتی مسائل پر اختلافات کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات شروع کرنا چاہئے۔پاکستانی سفارتکار نے شاہ محمود قریشی اور سشما سراج کے مابین ملاقات سے متعلق سوال پر بتایا کہ دونوں وزرا ء کی ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ملاقات متوقع

مزید :

صفحہ اول -