صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے،عارف علوی

صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے،عارف علوی
صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے،عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے‘ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے‘ بی این پی سے بھی حمایت کی درخواست کی تھی‘ جن پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ پیر کو عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کی تاریخ 29اگست ہے اور اس کے لئے ہم حاضر ہوں گے ہم صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ یہ اعزاز ہے کہ دوسری بار صدر کراچی سے آرہا ہے ۔ پیپلز پارٹی ہمیں سپورٹ کردیتی تو اچھا تھا لیکن ہر پارٹی کی اپنی سیاسی پالیسی ہوتی ہے مجھے کام کرنے کی عادت ہے۔ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے۔ اپوزیشن نام واپس لیتی تو اچھا پیغام جاتا۔ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے۔ کوئی جماعت ہم سے دور نہیں سب سے بات کریں گے۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -