نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر انتظامیہ کی بد حواسی

نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر انتظامیہ کی بد حواسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر انتظامیہ بد حواس ہو گئی ، نواز شریف کی گاڑی جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر اور دیگر گاڑیاں عدالت کے احاطے میں چلی گئیں، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ،ایس پی سیکیورٹی سمیت دیگر افسر اہلکاروں کو ڈانٹتے رہے۔ پیر کو نواز شریف کو سفید لینڈ کروزر میں 23 گاڑیوں کے قافلے میں لایا گیانواز شریف کی گاڑی قافلے میں 20 ویں نمبر پر تھی ۔ انتظامیہ بد حواس ہو گئی اور یہ فیصلہ نہ کر پائی کہ سابق وزیر اعظم کو مرکزی دروازے سے جانا ہے یا عقبی ؟ ۔انتظامیہ کی بدحواسی کے باعث نواز شریف کی گاڑی جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر اور دیگر گاڑیاں عدالت کے احاطے میں چلی گئیں نواز شریف کی گاڑی باہر رہ جانے پر انتظامیہ کی دوڑیں ایس پی سیکیورٹی سمیت دیگر افسر اہلکاروں کو ڈانٹتے رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -