وزیر اعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب
وزیر اعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی سادگی مہم سے وزیراعظم عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، بچت کا نعرہ اصل میں ٹوپی ڈرامہ ہے، عوام چائے بسکت کی بچت نہیں بلکہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھر کے منتظر ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان گاڑیاں بیچنے کا ڈھونگ کرتے ہیں، وہ بنی گالہ سے پی ایم ہاؤس ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں، ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والے بچت کی بات کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، جعلی سادگی مہم سے جعلی وزیراعظم عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بچت کا نعرہ اصل میں ٹوپی ڈرامہ ہے، سستی شہرت اور بچت کے نام پر شو بازی کی جا رہی ہے، ذاتی شہرت اور شو بازی سے ملک نہیں چلائے جاتے، عمران خان عوام چائے بسکت کی بچت نہیں بلکہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر کے منتظر ہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -