شیطان صفت استاد کی گونگے بہرے 2بھائیوں سے مبینہ بداخلاقی مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

شیطان صفت استاد کی گونگے بہرے 2بھائیوں سے مبینہ بداخلاقی مقدمہ درج ،ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)سول لائن کے علاقہ میں شیطان صفت استاد نے گونگے بہرے دو سگے بھائیوں کو مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق جیل روڈ قرطبہ چوک میں واقع ایک شخص وارٹرن جان نے ڈیف کمیونی کیشن کے نام سے ایک اکیڈمی بنا رکھی ہے جس میں متعدد گونگے بہرے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس کے پاس دو سگے بھائی 16سالہ نعمان عارف اور 17سالہ غفران عارف زیر تعلیم ہیں۔ شیطان صفت ٹیچر نے گذشتہ روز دونوں سگے بھائیوں 16سالہ نعمان عارف اور 17سالہ غفران عارف کویکے بعد دیگرے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔جس پر دونوں سگے بھائی خون میں لت پت ہوگئے۔ بداخلاقی کا نشانہ بننے والے طالب علموں کے ساتھیوں نے واقعہ سوشل میڈیا پر گونگے بہرے وٹس اپ گروپ میں نشر کردیا۔ جس پر گونگے بہرے گروپ میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس نے شیطان صفت ٹیچر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ ایس ایچ اوسول لائن انسپکٹر عادل کچھی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش متعدد بچوں سے بداخلاقی کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایچ اوسول لائن انسپکٹر عادل کچھی کے مطابق مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بننے والے بچوں کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔
بد اخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -