اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ، رانا ثناء اللہ

اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ، رانا ثناء اللہ
اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ہیں بلکہ ان کی نامزدگی تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لئے ہے پیپلزپارٹی کبھی بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور ایم ایم اے اپوزیشن ہے پیپلزپارٹی اپوزیشن نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کبھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی اس کو اگر اپوزیشن سے فائدہ ہو گا توہو حاصل کرے گی اعتزاز احسن کی نامزدگی پی ٹی آئی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کے لئے ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کے وقت اعتزاز احسن کا کردار اور تھا جبکہ بعد مین مختلف تھا اعتزاز احسن اپوزیشن کی جانب سے امید وار نہیں ہیں۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -