انسداد دہشتگردی مشقوں میں شرکت سے پاک بھارت باہمی اعتماد سازی بڑھے گی :چین

انسداد دہشتگردی مشقوں میں شرکت سے پاک بھارت باہمی اعتماد سازی بڑھے گی :چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (صباح نیوز)چین نے روس میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشتگردی مشقوں میں پاکستان اور بھارت کی شرکت سے دونوں ممالک کے مابین مل کر کام کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے ۔پریس بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیاکے اہم ممالک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے اور عالمی امن و استحکام اور ترقی کیلئے بیحد اہمیت رکھتے ہیں، ہم مخلصانہ امید رکھتے ہیں دونوں ممالک باہمی تعاون اور بات چیت کو فروغ دینگے اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیرالجہتی طریقے کار کے تحت باہمی تعلقات بہتر بنانے کیساتھ علاقائی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرینگے۔روس کے علاقے Chebarkul میں بائیس اگست کو شروع ہونے والی مشقیں کل انتیس اگست تک جاری رہیں گی۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -