کوئٹہ ، قبائلی رہنماء کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ ، لیویز اہلکار سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ ، قبائلی رہنماء کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ ، لیویز اہلکار سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ چمن شاہراہ پر قبائلی رہنماء کے قافلے پر حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے ،دوطرفہ فائرنگ کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے مقام پر قبائلی رہنماء صادق خان اچکزئی کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار بھی زخمی ہو ا ۔ ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ راکٹ لانچر گولہ لگنے سے قبائلی رہنماء کے سکواڈ کی گاڑی تباہ ہو گئی۔ لیویز حکام کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کوئٹہ/حملہ

مزید :

صفحہ آخر -