عارف علوی کی درخواست پر جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے

عارف علوی کی درخواست پر جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے
عارف علوی کی درخواست پر جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدارتی الیکشن کامعرکہ سر کرنے کیلئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی درخواست پر وطن واپس پہنچ گئے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھاجس کے بعد وہ یہ کہتے ہوئے برطانیہ چلے گئے تھے کہ اب ان کا کام ختم ہو گیا ،وہ اب کاروباری امور کی جانب توجہ دیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین صدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر واپس پہنچے ہیں ان کاکہناہے کہ صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے وہ پرعزم ہیں۔
جہانگیرترین

مزید :

صفحہ اول -