کراچی ، پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی ، پولیس کی کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور زیورات برآمد کرلیے۔ایس ایس پی ساتھ عمر شاہد نے بتایا کہ ملزمان کو گھر میں ڈکیتی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم گرفتار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم نے شارع فیصل کے پٹرول پمپ پرکیشئرپرفائرنگ کی تھی، گرفتار ملزم آصف کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔