یمن کے خولان ضلع میں حوثیوں کے عسکری کیمپ پر اتحادی طیاروں کا حملہ

یمن کے خولان ضلع میں حوثیوں کے عسکری کیمپ پر اتحادی طیاروں کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب مشرق میں حوثی ملیشیا کے ایک عسکری کیمپ پر کئی فضائی حملے کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ اتحادی طیاروں نے خولان ضلع میں حوثیوں کے زیر انتظام ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ذرائع نے باور کرایا کہ حملے کے بعد حوثی ملیشیا کے عناصر درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو کیمپ سے دارالحکومت کے ہسپتالوں میں منتقل کرتے دکھائی دیے۔مذکورہ کارروائی حوثی ملیشیا کے لیے ایک کاری ضرب ثابت ہوئی جس کے دوران اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے نتیجے میں حوثیوں کی صفوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔