شدت پسندوں نے اسلام میں گنجائش کو تنگی میں بدل دیا، اوآئی سی

شدت پسندوں نے اسلام میں گنجائش کو تنگی میں بدل دیا، اوآئی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ(این این آئی)رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ بعض نادانوں اور شدت پسندوں نے اسلام میں گنجائش کو تنگی میں بدل دیا۔ ہمیں دین اسلام کی تبلیغ کا اسلوب تبدیل کرنا ہوگا۔ بعض لوگوں نے نادانی اور دیگر نے شدت پسندی سے متاثر ہوکر اسلام میں موجود کشادگی کو مقید کردیا۔ العیسیٰ نے توجہ دلائی کہ کشادگی اسلام کا غیر متزلزل اصول ہے۔ بعض لوگوں نے احتیاط پسندی کے چکر میں حلال کو حرام بناڈالا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ منیٰ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں 76ممالک کے 500عالم اور دانشور شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس امر پر زوردیا کہ اسلامی تشخص کے غیر متزلزل اصولوں کی حفاظت بے شک ضروری ہے تاہم زمان و مکان کے تحت رونما ہونے والی تبدیلیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ مسلم معاشروں کے مسائل حل کرنا ہونگے۔ اسلام کی بنیادوں سے مکمل وابستگی کے ساتھ عصر حاضر کے جدید چیلنجوں سے اسلامی بنیادوں پر نمٹنا ہوگا۔