ایران سعودی عرب تنازعات مذاکرات سے حل کئے جائیں،علی قاضی عسکر

ایران سعودی عرب تنازعات مذاکرات سے حل کئے جائیں،علی قاضی عسکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ(آئی این پی)ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ آئی کے نمائندہ برائے عازمین حج علی قاضی عسکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران تنازعات کو بات چیت کے ذریے حل کریں، دشمنی اور نفرت سے علاقائی مفادات کو نقصان پہنچے گا،ہمیں باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ آئی کے نمائندہ برائے عازمین حج علی قاضی عسکر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب سے تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے ۔ قاضی عسکر نے مکہ المکرمہ میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ اس بارے میں ملاقات مفید رہی ہے اور امید ہے کہ دو طرفہ سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمنی اور نفرت سے علاقائی مفادات کو نقصان پہنچے گا اور یہ ایران اور نہ ہی سعودی عرب کیلیے بہتر ہے لہذا ہمیں باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے عازمین حج کیلیے بہتر سہولتیں مہیا کرنے پر بھی سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔