امریکی شہر شکاگو کے ایک مکان میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

امریکی شہر شکاگو کے ایک مکان میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکاگو(این این آئی)امریکی شہر شکاگو کے آک علاقے میں ایک مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے لٹل ولیج نامی علاقے میں ایک عمارت میں آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے طلب کیا گیا۔ چند رپورٹوں کے مطابق یہ آگ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دو عمارات میں لگی۔ ابھی تک آتش زدگی کی وجوہات واضح نہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔