میاں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی،لیگی کارکن’’جیل بھرو تحریک‘‘کیلئے تیار،رانا محمود الحسن

میاں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی،لیگی کارکن’’جیل بھرو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی رہائی کیلئے ’’جیل بھرو تحریک‘‘ میں مسلم لیگ ن کے کارکن پاکستان کی تمام جیلیں بھر دیں گے۔ مسلم لیگ ن(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے جانثار کارکن میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جلد رہائی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے نائب صدر وسیم اکرم میؤ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ٗ مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو بلا جواز جیل میں قید کیا ہوا ہے اور انہیں جیل میں بدترین ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف ڈٹ کر اذیتوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
رانا محمودالحسن