شیخ زید ہسپتال میں مبینہ کرپشن، نیب کا نوٹس پرنسپل کی آج ریکارڈ سمیت طلبی

شیخ زید ہسپتال میں مبینہ کرپشن، نیب کا نوٹس پرنسپل کی آج ریکارڈ سمیت طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بیورونیوز)شیخ زیدہسپتال میں مبینہ بدعنوانی وکرپشن کیس‘ نیب حکام نے پرنسپل شیخ زیدہسپتال کوریکارڈسمیت آج طلب کرلیا‘ پرنسپل شیخ زیدہسپتال پروفیسرمبارک علی پرشہری نے خلاف میرٹ بھرتیاں کرنے سمیت دیگرکرپشن کے الزام عائدکیے تھے تفصیل کے مطابق ایس کے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ڈویژنل صدرچوہدری محمدنعیم نے نیب حکام کوپرنسپل شیخ زیدہسپتال پروفیسرمبارک علی ودیگرکے خلاف درخواست دی تھی کہ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پرنسپل نے اختیارات سے تجاوزاورغیرقانونی اقدامات کرتے ہوئے خلاف میرٹ پر بھرتیاں کیں اوراس کے ساتھ دیگرغیرقانونی کاموں کی مدمیں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی جس کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس پرنیب حکام نے درخواست منظور کرتے ہوئے انکوائری کاآغاز کردیاہے اوراس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب ملتان وقاص اکرم نے پرنسپل پروفیسرمبارک علی کوریکارڈسمیت آج طلب کرلیاہے‘ درخواست گزارچوہدری نعیم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نیب حکام سے مطالبہ کیاکہ مبینہ کرپٹ پرنسپل کی مکمل انکوائری کرکے اسے قرارواقعی سزادی جائے۔
شیخ زیدہسپتال،طلبی