علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے،پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی

علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے،پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوز رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب ممبران قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال ،نوابزادہ افتخار علی خان اور غلام رضا ربانی کھرنے کہا ھے کہ تمام سازشوں کے باوجود مظفرگڑھ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے عوام کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ھیں کیونکہ ھمیں کامیاب کروا کر یہاں کی عوام نے لاج نبھائی اور پیپلز پارٹی سے اپنی غیر مشروط وفاداری کا ثبوت پیش کیا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سے مبارکباد وصول کرتے ہوئے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ کسی دھونس و دھاندلی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوام نے ہم پر اور پیپلز پارٹی پر کھلے اعتماد کا اظہار کیا ھے جبکہ ھماری کامیابی مظفر گڑھ کی عوام کے پیپلز پارٹی پر اعتماد کی مظہر ہے اور یہاں کی عوام ہمیں کامیاب کرواکر ھمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جس پر ہم انتہائی مشکور ھیں اور وعدہ کرتے ھیں کہ یہاں کی عوام کو کسی موڑپر تنہا نہیں چھوڑیں گیاورعوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اور علاقائی تعمیروترقی کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ آنے والا دور چئرمین بلاول بھٹوزرداری کا ھوگا کیونکہ قوم وملک کا روشن مستقبل پاکستان پیپلز پرٹی سے مشروط ھے اورقومی سلامتی،عوامی ترقی و خوشحالی اور پیپلز پارٹی لازم وملزوم ھیں۔
پیپلزپارٹی