وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے نامز معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد کا عہدہ لینے سے انکار

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے نامز معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔شاہ محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی کا عہدہ دینا ان کے ساتھ ناانصافی ہے، وہ پچھلے 5 سال بھی مشیر برائے ٹرانسپورٹ رہے۔شاہ محمد نے کہا کہ ان کے بعد پارٹی میں شامل ہونے والے ناتجربہ کار لوگوں کو وزیر لگا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کابینہ سے متعلق فیصلے میرٹ پر نہیں ہیں، خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں صوبے کے جنوبی اضلاع اور فاٹا سے ناانصافی کی گئی ہے۔شاہ محمد نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے حصے میں صرف مشیر کا عہدہ آیا ہے حالانکہ جنوبی ضلع نے عمران خان کو وہاں سے جتوایا جہاں پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے دیرینہ وابستگی کا صلہ یہ دیا گیا ہے، اگر یہ تبدیلی ہے تو ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیے، پی ٹی آئی میں امتیازی سلوک کی انتہا دیکھ رہا ہوں، اس لیے پارٹی سے ہر قسم کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا ۔شاہ محمد نے کہا کہ ایم پی اے ہوں اور رہوں گا جو عوام کی امانت ہے۔
شاہ محمد/ انکار