محکمہ ریونیو میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی : شکیل خان ایڈ وکیٹ

محکمہ ریونیو میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی : شکیل خان ایڈ وکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) صوبائی وزیرمال اورریونیوشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ محکمہ ریونیومال کے افسران اپناقبلہ درست کرکے کسی بھی صورت میں غفلت اورلاپرواہی اور کرپشن کوبرداشت نہیں کریں گے کیونکہ ہم نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے توہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے کیونکہ ہم نہ خود کرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے چئیرمین اورعوام نے مجھ پرجواعتماد کااظہارکیاہے ہم ان کے اعتماد کوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اورکرپشن کے خاتمے کیلئے اخری حدتک جائیں گے انہوں نے کہاکہ اگرکوئی بھی افسیر کرپشن میں ملوث ہے تووہ توبہ تائب ہوکرراہ راست پراجائیں اورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ اب لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم نے محکمہ ریونیومال سے کرپشن کاخاتمہ نہیں کیاہے اس وقت تک ہم ارام سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام افسران کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبرؤے کارلائیں صوبائی حکومت ان کے ساتھ بھرتعاون کریگی کیونکہ ہم نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اوراگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے ہوپھرہمیں اتقدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔