ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ ،حکمران عوام پر رحم کریں،ڈاکٹر وسیم اختر

ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ ،حکمران عوام پر رحم کریں،ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور ( بیورورپورٹ) ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کاحکومت(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

فوری نوٹس لے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے پراظہار تشویش اور اسے عام آدمی کا چولہا بجھانے کی سازش قراردیتے ہوئے زوردیا کہ قیمتوں من مانی اضافہ کا نوٹس لیکرعوام کو ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہاکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیرملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،کرپشن وکمیشن مافیا نے ہرشعبہ کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے،موسم سرما سے قبل ہی 40روپے اضافے کے بعد اب170روپے تک ملک بھرمیں فی کلوقیمت ہوگئی ہے،غریب عوام پہلے ہی مہنگائی وبے روزگاری اوراپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی صورتحال سے پریشان ہیں،ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ان کی مشکلات میں مزیداضافہ کردے گا، مافیا کی من مانی کے باعث ایل پی جی کی مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی حالت زار پررحم کریں اورمہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرنے کے لیے کرپشن فری اقدامات کریں تاکہ عوام کوئی سکھ کا سانس لے سکیں۔