ضلع ناظم پشاورآج کوہاٹ روڈ تا پریس کلب گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کی قیادت کی

ضلع ناظم پشاورآج کوہاٹ روڈ تا پریس کلب گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کی قیادت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) پاکستان نیوز(ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے آج کوہاٹ روڈ تا پریس کلب گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کی قیادت کی اس موقع پر انکے ہمراہ ‘مولاناعتیق سوڑیزئی ‘ٹاؤن فور یوتھ صدر اسد خان ‘ ملک طاہرانیس ‘ سول سوسائیٹی کے اراکین ‘ علماء کرام اور پی ٹی آئی یوتھ کے کثیر تعداد ممبران بھی انکے ہمراہ تھے ریلی کے اختتام پر ضلع نا ظم محمد عاصم خان نے پشاور پریس کلب میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی توہین کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے جس سے امت مسلمہ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہیں انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے اہل مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اپنی روش کو ترک کردیں بصور ت دیگر عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے اہل مغرب کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کثیر تعداد میں ریلی میں شرکت پر تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا اورانکو خراج تحسین پیش کی ریلی سے مولانا عتیق سوڑیزئی ‘اسد خان ٹاؤن فور یوتھ صدر اور پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر نے بھی خطاب کیا ۔