ایل پی جی مہنگی،امن رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

ایل پی جی مہنگی،امن رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) امن پنجاب رکشہ یونین کے چیئرمین صوفی صدیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار نے سب سے پہلے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت بڑھا کر ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت ایسے اقدامات کر کے سابق حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے وہ گزشتہ روز سول ہسپتال چوک پر ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ غریبوں کو سہولیات دیں گے لیکن انہو ں نے آتے ہی غریبوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دےئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر پٹرولیم وگیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو پنجاب بھر میں پہہ جام کیا جائے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اس موقع پر سٹی صدر ملک شہباز‘ ملک ممتاز نیازی نائب صدر ‘چودھری صلاح الدین محمد بشیر‘ محمد حنیف دانش‘ قمر‘ شہزاد‘ذوالفقار ‘امتیاز ‘محمد نواز‘ حاجی عبدالغفار بھی شریک تھے۔
امن رکشہ یونین