کرک ، انڈس ہائیو ے پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ، 15مسافر زخمی

کرک ، انڈس ہائیو ے پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ، 15مسافر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک ( بیورورپورٹ) کرک ‘ انڈس ہائیوے پر رونما ہونیوالے ٹریفک حادثے میں خاتون اورچارافغانی باشندوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15مسافرزخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق انڈس ہائیوے پر حامدان چوک کے قریب علی الصبح رونما ہونیوالے ٹریفک حادثے کے بارے میں بتایاہے کہ ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب روالپنڈی سے لکی مروت آنیوالے مسافربردار کوسٹر اور مخالف سمت میں شمالی وزیرستان سے اسلام آباد جانیوالی موٹرکار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون سمیت چارافغانی باشندوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیاہے جوکہ حال گانڈی چوک میں رہائش پذیرتھے جن میں فرمان اللہ ‘ مسماۃ(ر) ‘ معین اللہ اور ماطول سمیت شمالی وزیرستان کا رہائشی شیرمحمدبھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تخت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ضلع کرک اور ضلع بنوں کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ۔