ملتان،قتل کی تفتیش کیلئے قائم شعبہ ہومی سائیڈ ضلعی افسران کی عدم توجہی کا شکار

ملتان،قتل کی تفتیش کیلئے قائم شعبہ ہومی سائیڈ ضلعی افسران کی عدم توجہی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ملتان پولیس میں قتل کی تفتیش کیلئے بنایاگیا شعبہ ہومی سائیڈ ضلعی افسران کی عدم توجہی کاشکار ہوگیا۔جسکی وجہ سے اس شعبہ میںآنے والی قتل کی تفتیش کی فائنل رپورٹ بننے میں کئی کئی ماہ لگ رہے ہیں ہومی سائیڈ شعبہ میں افسران کی کمی بھی ہے۔واضح رہے ملتان کے 11سرکلز میں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سے 5سرکلز عارضی چارج کے تحت چلایا جارہا ہے۔جس کے مطابق دہلی گیٹ سرکل میں انسپکٹر جاویدگیلانی ہومی سائیڈ انچارج تعینات ہیں۔جبکہ ان کوحرم گیٹ سرکل کااضافی چارج دیا گیا،جلال پور پیروالا میں سب انسپکٹر خادم حسین کوانچارج ہومی سائیڈتعینات کیاگیاہے اور ساتھ ہی شجاع آباد سرکل کابھی عارضی چارج دیاگیاہے۔مظفرآباد سرکل میں سب انسپکٹر محمد افضل کو تعینات کیاگیا ہے اور ساتھ ہی کینٹ سرکل کاعارضی چارج دیا گیاہے۔مخدوم رشید سرکل میں ہومی سائیڈ سب انسپکٹر طارق حسن کوتعینات کیاگیااور ساتھ ہی نیوملتان سرکل کاعارضی چارج دیا گیاہے ، بات یہاں تک نہیں رکتی ہومی سائیڈ کمی بیشتر سرکاری گاڑیوں کوڈی ایس پی حضرات استعمال کررہے ہیں پولیس ملازمین نے مذکورہ صورتحال پرفوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
ہومی سائیڈ