26اکتوبر، ایمر یٹس ائیر ویز کا ملتان ائیر پورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کرنیکا فیصلہ

26اکتوبر، ایمر یٹس ائیر ویز کا ملتان ائیر پورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)ایمریٹس ائیر ویز کی جانب سے 26اکتوبر 2018ء سے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے فلائٹ آپریشن بند کئے جانے کی وجہ سے فلائی دبئی ائیرلائن کی پروازوں میں اضافہ متوقع ہے ذرائع کے مطابق عمرہ سیزن کا اختتام اور بزنس کلاس میں سفر کرنیوالے مسافروں کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

فقدان کے مدنظر ملتان سے فلائٹ آپریشن بند کیا جارہا ہے عمرہ سیزن کے دوران ایمریٹس کی فلائٹس میں ساڑھے تین سو سے چار سو مسافر سفر کررہے تھے جو عمرہ سیزن کے اختتام پر ڈیڑھ سے مسافروں تک آن پہنچی ہے جبکہ بزنس کلاس مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ایمریٹس فضائی بیڑے میں زیادہ تر بڑے بوئنگ 777طیارے شامل ہیں جو نصف کے قریب خالی روانہ کئے جارہے تھے ذرائع نے بتایا کہ ایمریٹس ائیرویز اور فلائی دبئی ائیر لائن کے مالکان حقیقی بھائی ہیں اور دبئی کے شہزادے ہیں جن کی باہمی مشاورت سے ایمریٹس ائیرویز کی ملتان سے پروازیں بند کرکے فلائی دبئی کی پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 26اکتوبر سے عملدرآمد کئے جانے کا امکان ہے۔
ایمریٹس