رحیم یارخان: نوجوان پر تشدد ڈی پی او کانوٹس،6ملزم گرفتار

رحیم یارخان: نوجوان پر تشدد ڈی پی او کانوٹس،6ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (بیورونیوز) تھانہ رکن پور کی حدود موضع ہیرا ں میں نوجوان پر تشدد کرنے والے تمام نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے تفصیل کیمطابق سرکل صدر رحیم یار خان کے تھانہ رکن پور کے موضع ہیراں کے رہائشی منگل خان ولدمحمد یوسف کی جانب سے ملزمان حضور بخش ولد احمد دین۔غلام اکبر ولد ملک(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ظہور احمد ۔غلام مصطفی ولد احمد دین۔سیف اللہ ولد کریم بخش ۔ریاض احمد ولد ملک احمد دین۔اسماعیل ولد نبی بخش اقوام ماچھی سکنہ موضع ہیراں اور دیگرکے خلاف تحریری درخواست پیش کی گئی ملزمان نے اسے 25/26.08.18 سے چکر لگا کر گھر واپس جارہاتھاتو ملزمان جو کہ ڈندوں و سوٹوں کے ساتھ مسلح تھے نے اسے باندہ کر خودساختہ چوری کے الزام میں ایک کمرے میں بندکر دیا اور صبح نکال کر ایک رسے کے ساتھ اسے درخت پر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وقوعہ کی اطلاع جو ں ہی ڈی پی او محمد اطہر وحید کو ملی تو انہوں نے ایس ڈی پی و صدر سرکل محمد فیاض اور ایس ایچ او تھانہ رکن پور محمد یسین کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کا حکم دیا اور خود بھی تھانہ رکن پور کے لئے روانہ ہوئے پولیس نے چھ کس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے چھاپہ مار کارروائی کی اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے ۔ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے گرفتار ملزمان نے وقوعہ سے متعلق تفتیش کی اور ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈی ایس پی محمد فیاض اور ایس ایچ او کو تھانہ رکن پور محمد یسین کو مقدمہ کو میرٹ اور حقائق پر نمٹانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ملزمان کے خلاف 342/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کو زخمی منگل خان پر اپنی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے منگل خان کو حبس بے جا میں رکھ رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون کو ہاتھ مین لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ملزم گرفتار