سازشوں کے باوجود کشمیر حکومت مدت پوری کریگی،چوہدری شہزاد

سازشوں کے باوجود کشمیر حکومت مدت پوری کریگی،چوہدری شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سازشی عناصر جتنا چاہے زور لگا لیں راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔سیاسی مخالفین جنگ سیاسی میدان میں لڑیں اخبارات کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مفت مشورہ ہے کہ کوئی سیاست کے علاوہ دیگر کوئی روز گار تلاش کر لیں کیونکہ حلقہ دو سے ان کی چھٹی طے ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان میرے قائد اور وزیر اعظم ہیں ان کی ذات پر اعتماد کسی عہدے یا لالچ کی وجہ سے نہیں ان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ اپنے ایک اخبار ی بیان میں شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ اخبارات کو سنی سنائی باتوں پر آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود تصدیق کرلینی چاہیے نیلم سے جو خبر گزشتہ روز جاری ہوئی اس کے محرک کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے اندر دو سالوں میں جتنے ترقیاتی کاموں ہوئے ہیں وہ گزشتہ دس سالوں پر بھاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد اصلاحات تعمیر وترقی اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو ، این ٹی ایس کا آغاز ، فری ایمرجنسی سروسز ، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور حکومتی مالیاتی اختیارات میں اضافہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اور آزاد کشمیر کے عوام کو بااختیار بنانا مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے اور اس حوالہ سے آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت ، عوام الناس ،سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کی حمایت موجودہ حکومت کو حاصل ہے ۔