عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،راجہ نوید

عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،راجہ نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء و امیدوار اسمبلی راجہ نوید خان نے کہا ہے کہ عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ حالات اب بدل گئے ہیں۔ پاکستان میں آنیوالی تبدیلی کے مثبت اثرات آزاد کشمیر پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ کشمیر ی عوام کی نظریں بھی عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری پر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی‘ میرٹ قائم ہوگا ۔گزشتہ روز حلقہ کھاوڑہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر ی نوجوان متحرک ہیں۔ پاکستان کے عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ بیرسٹر سلطان نے آزادکشمیر میں بہت جلد انتخابات کی خوشخبری بھی سنادی ہے ۔ کرپٹ ٹولہ کے حواری بھی جلد چلتے بنیں گے۔ آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حکومت قائم ہو گی اور انصاف ‘میرٹ کا بول بالا ہو گا۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ تحریک ازادی کشمیر کے حوالے سے تحریک انصاف کا واضح موقف ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت نے مظالم کا بازار گرم کررکھاہے ۔ عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے ۔بھار تی عدالت کی طرف سے دفعہ 35اے کے خاتمے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو نگی۔ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔