ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں سہولیات کا فقدان،مریض پریشان

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں سہولیات کا فقدان،مریض پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاکھوں نفوس پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں سہولیات کا فقدان ۔ مریضوں کی قطاریں ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ خوش گپیوں میں مصروف۔ مریض اور ان کے لواحقین سخت مشکلات کا شکار ، ہسپتال عملے کے ناروا رویے کیخلاف مریضوں اور لواحقین کا احتجاج ۔ اصلاح احوال کا مطالبہ، ڈیٹا انٹری آپریٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایک مریض پر دو سے اڑھائی گھنٹے صرف ہونے لگلے۔ ہسپتال میں غریب مریضوں کو ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں ۔ چکوال کے شہریوں کی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سہولیات فراہم کرنے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں مریضوں کیلئے ابتدائی پرچی کا حصول مسئلہ فیثہ غوث بن گیا۔ کئی کئی گھنٹے لائن میں لگنے کے بعد بھی پورے دن میں نمبر نہیں آتا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں پورے ضلع بھر سے3ہزار کے قریب مریض آتے ہیں جن کیلئے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں، مریض دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے اور عملہ سکون سے بیٹھ کر کوئی فلمیں دیکھ رہا ہے اور کوئی دن دیہاڑے اپنی نیند پوری کررہا ہے۔عوامی حلقوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے صبح سے دن 2 بجے تک لائن میں کھڑے رہتے ہیں نمبر نہیں آتا ۔ پرچی کے حصول کا آسان طریقہ وضع کیا جائے۔عوامی حلقوں نے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے بھی اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی تبدیلی لئے کر آئیں۔