وفا قی پولیس نے چار رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 10 ملزمان کو گرفتارکر لیا

وفا قی پولیس نے چار رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 10 ملزمان کو گرفتارکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وفا قی پولیس نے چار رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 10 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور چرس بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ترنو ل کے علا قہ میں ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کی وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے، جن کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی صدر کیپٹن(ر) ذیشان حیدر کو دیا جنہو ں نے اے ایس پی صدر سرکل زوہیب نصر اللہ رانجھا کی زیر نگر انی ، سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم کو ذرائع سے اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے ملزمان اس وقت ریلو ے لا ئن نزد محلہ فاروق اعظم مو جود ہیں اور ڈکیتی کی پلا ننگ کر رہے ہیں اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے چھا پہ مار کر04ملزمان محمد آ صف ، نثار خا ن ، عبد الر شید ، عمر فاروق شامل ہے کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے ، 02پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے ،ملزمان کے خلاف تھا نہ تر نو ل میں مقدمات درج کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 343/18مو رخہ27-08-2018بجر م 399/402 ت پ ،مقدمہ نمبر 344/18مو رخہ27-08-2018بجر م A-O 13/20/65، مقدمہ نمبر 345/18 مو رخہ27-08-2018بجر م A-O13/20/65 تھا نہ تر نو ل اسلام آ باد درج کر لیے گئے ،ابتدائی تفتیش کے دوران ترنو ل کے علا قہ میں ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کی وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے، جن کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ،دیگر ملزمان کی گرفتار ی کا تحر ک جا ری ہے، مزید تفتیش جار ی ہے، مزید بر آں تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از نے ملزم سہی زمان کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم اظہر فاروق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی غلا م عباس نے ملزم ملک مبین کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر منصور احمد نے ملزم محمد لیاقت کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر مشتا ق احمد نے ملزم شاہ زیب سے 235گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر منصور احمد نے خر م سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے، انہو ں نے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔