مظفرآباد،عوامی شکایات پر ڈی جی ماحولیات نے کرش مشین بند کرادی

مظفرآباد،عوامی شکایات پر ڈی جی ماحولیات نے کرش مشین بند کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)عوامی شکایت پر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کی کارروائی ۔کوٹلی کے نواحی علاقہ میں آبادی کے درمیان لگائی گئی کرش مشین بند کروا دی ۔عوامی حلقوں کا خراج حسین ۔وزیر اعظم سے کوٹلی شہر اور گردونواح میں نصب کرش مشینوں کی فوری بندش کا مطالبہ ۔کوٹلی کے علاقہ دھنواں ،ہلاں واریاں میں الحبیب کرش مشین کی تنصیب کے باعث پورا علاقہ شدید متاثر ہو رہا تھا ۔گردوغبار اور ہیوی بلاسٹنگ کے باعث حواس پورا علاقہ شدید متاثر ہو رہا تھا ۔گردوغبار اور ہیوی بلاسٹنگ کے باعث حواس و حراس پایا جاتا تھا اور آلودہ ہوا کے باعث سانس لینا مشکل ہو گیا تھا ۔عوامی حلقوں کی تحریری درخواست ڈی جی ماحولیات عبدالرزاق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے الحبیب کرش مشین کو بند کرا دیا ہے ۔عوام علاقہ نے کرش مشین کی بندش پر ڈی جی ماحولیات کو مبارکباد دیتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر مذکورہ مشین دوبارہ بحال کی گئی تو وہ بچوں سمیت مظفرآباد میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دینگے ۔