بھارت جان بوجھ کر کشمیر میں کشیدگی بڑھارہا ہے،رمضان بٹ

بھارت جان بوجھ کر کشمیر میں کشیدگی بڑھارہا ہے،رمضان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان جان بوجھ کر ریاست کے اندر ایسا ماحول پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی میں بے انتہا اضافہ ہوگا۔ریاست جموں وکشمیر جو کہ ایک متنازعہ خطہ ہے اس میں ایسے اقدام دونوں طرف سے قابل قبول نہیں ہیں ایسا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں جب تک ریاست کے لوگوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔جموں کشمیر لبریشن لیگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر کچھ کرے۔اقوام متحدہ ہندوستان کے حالیہ اقدام کا نوٹس لے متنازعہ ریاست کے فیصلہ ہونے تک کوئی بھی اسے اپنی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ہندوستان نے جو ظلم وستم روارکھا ہوا ہے اس پر عالمی دنیا کی خاموشی یہ ثابت کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی کوئی حیثیت نہیں اگر اقوام متحدہ کی کوئی حیثیت ہے تو ہندوستان پر زور دے کر وہاں ظلم وستم ختم کرنے میں کردار اداکرے کشیدگی کو ختم کیا جائے۔کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت دیا جائے۔کشمیریوں کو کوئی ٹانگ اور گلے سے پکڑنے کی کوشش نہ کرے۔