خیبر پختونخواایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کی عید الضحیٰ پر بہتر کارکردگی

خیبر پختونخواایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کی عید الضحیٰ پر بہتر کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) پاکستان نیوز(خیبر پختونخواایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے عید الضحیٰ کے دوران مختلف نوعیت کی 702ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے عید کے ایا م کے دوران بین الاقومی طرز کی سہولیات پشاور، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، ڈی آئی خان، سوات ، چترال اور چارسدہ کے عوام الناس کو فراہم کیں ۔ ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122نے عید کے 2 دنوں میں 193 ٹریفک حادثات ، میڈیکل کے 442، آگ وجرائم کے13 ،13، گرنے کے 31 ،ڈوبنے کے 8اور چھت گر نے کے 2واقعات رونما ہوئے ۔ ریسکیو 1122نے 710زخمیوں اور مریضو ں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 14افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں بھی تعینا ت کی گئیں جبکہ حفاظتی طور پر مختلف جگہوں پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے تشہیری بینرز بھی آویزں کیے گئے ۔ ریسکیو 1122کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو عوام الناس کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔