تیمرگرہ ،خال کا رہائشی بیوی کے سامنے قتل

تیمرگرہ ،خال کا رہائشی بیوی کے سامنے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو روپورٹ )تیمرگرہ میں نامعلوم ملزمان نے دن دھا ڑے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے خال کے رہایشی کو بیوی کے سامنے قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب وقوعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتا یا جا تا ہے تیمرگرہ پولیس کے مطابق تحصیل خال کے گاوں اڈو کے رہایشی راحت اللہ ولدامین اللہ مبینہ طور اپنی بیوی کو علاج معا لجہ کے لئے تیمر گرہ ہسپتال لایا تھا واپسی پر وہ تیمرگرہ بائی پاس سڑک صباون چوک میں اپنی بیوی کے ہمراہ گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھندفایرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقامی لوگوں اور پولیس نے راحت اللہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال تیمرگرہ پہنچا یا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان سبحان للہ ولد روزمین اور ناصر عرف سیفور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔