پولیس رائیڈر سکواڈ نے شہری کو نقدی اور اشیاء سے محروم کر دیا

پولیس رائیڈر سکواڈ نے شہری کو نقدی اور اشیاء سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایس ایچ او تھانہ رسالپور نے شہری اور ان کے پڑوسی سے نقاب پوش رائیڈر سکواڈ کے ذریعے 15 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز اور فروٹ ہڑپ کردئیے متاثرہ شہری نے ڈی پی او کو شکایت کی تو دوسرے تھانے کے عملے نے پیٹی بند بھائی کے خلاف کاروائی کی بجائے شہری کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو بھائی سمیت اٹھا کر تھانے پہنچا دیا متاثرہ شہری کے بھائی اور جنرل کونسلر ڈھیری کٹی خیل کا داد رسی کے لئے آئی جی خیبرپختونخوا سے تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ ڈھیری کٹی خیل کے جنرل کونسلر محمداسرار نے بتایا کہ میرا بھائی مراد اکرام جو کہ سرکاری ملازم ہے اور پارٹ ٹائم میں اپناذاتی کیری ڈبہ بطورٹیکسی چلاتا ہے دس دن قبل ہمارے دیرینہ پڑوسی جو افغان مہاجر ہے نے میرے بھائی کو رات تقریباً 9 بجے فون کیا کہ میں پشاور سے براستہ موٹر وے لاہور جارہا ہوں آپ رشکئی انٹرچینج آجائیں کچھ سامان ہے ہمارے گھر پہنچا دے جس پر میرا بھائی وہاں پہنچا لیکن ہمارا پڑوسی گاڑی کے انتظار میں رشکئی انٹرچینج پر کھڑا تھا کہ اس دوران تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او زرداد خان آیا جس نے میرے بھائی اور پڑوسی سے پوچھ گچھ کی اور چلاگیا اس کے جانے کے چند لمحے بعد رائیڈر سکواڈپر نقاب پوش دواہلکارآئیں اور میرے بھائی مراد اکرام اور ان کے ساتھ افغان مہاجر کی تلاشی لی اور میرے بھائی کے جیب سے 15 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، اسی طرح ہمارے پڑوسی سے بھی نقدی ،موبائل فون اور فروٹ چھین کر ایس ایچ او کی گاڑی میں رکھ کر چلے گئے جس پر میں نے ڈی پی او نوشہرہ کو تحریری شکایت کی ڈی پی او نوشہرہ نے میری شکایتی درخواست اے ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کو بجھوا دی جس پر ایس ایچ او تھانہ رسالپور زرداد خان نے مجھے کہا کہ تمہیں حکیم آباد میں میرا ایک دوست 10 ہزار روپے دے دے گا بعدازاں تحقیقات کرنے کی بجائے تھانہ نوشہرہ کینٹ کے اہلکاروں نے پیر کے روز علی الصبح 5 بجے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور میرے دو بے گناہ بھائیوں مراد اکرام اور ساجد اکرام کو حراست میں لیا انہوں نے کہا کہ کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ شکایت پر بے گناہوں کو پابند سلاسل کیاجاتا ہے اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو ہم پرتشدد احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔