بجلی مسائل کا حل واپڈ حکام کی ذمہ داری ہے ،ڈی سی ڈیرہ

بجلی مسائل کا حل واپڈ حکام کی ذمہ داری ہے ،ڈی سی ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور )پ ر (پاکستان نیوز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور ناجائز جرمانوں کی وجہ سے امن عامہ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کا بروقت تدارک کرنا واپڈا حکام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں تحصیل پہاڑپور اور ڈیرہ میں بجلی کے مسائل سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مقامی ایم پی اے احمد کنڈی، احتشام خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، اسسٹنٹ کمشنرز پہاڑپور، درازندہ، ایگزیکٹیو انجینئرپیسکو سٹی ڈویژن ، رورل ڈویژن، ریزیڈنٹ انجینئر 132کے وی، انجمن تاجران اور عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد ہماری ترجیح ہے۔ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ہو یا ناجائز جرمانے ہوں لوگوں کیلئے بے شمار مسائل کی وجہ بنتے ہیں، لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر احتجاج پر مجبور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو امن عامہ کی بد تر صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو لوڈشیڈنگ کیلئے باقاعدہ شیڈول مرتب کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمدکر ے اور کم وولٹیج اور ناجائز جرمانوں کا قلع قمع کرنے کا کہا تاکہ لوگوں کی قیمتی الیکٹر انک اشیاء ٹرپنگ اور کم وولٹیج کی نظر نہ ہو جائیں۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے عوام کیلئے مسائل پیدا کرنے والے اداروں اور ذمہ داران افراد کا سختی سے محاسبہ کیا جائیگا اور شیڈول سے ہٹ کر کی جانے والی لوڈشیڈنگ، ناروا ٹرپنگ اور کم وولٹیج کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی۔