پشاور،گنج کے رہائیشیوں کا بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلافمظاہرہ

پشاور،گنج کے رہائیشیوں کا بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) سٹی رپورٹر (گنج کے رہائیشیوں نے بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز گنج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا کیخلاف مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت ذیشان لیاقت ارباب، احسن اعجاز، عمر اعجاز اور رئیس خان کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ تبدیلی کے دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عید سے قبل اعلان کیا تھا کہ عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی لیکن حقیقت اسکے بر عکس رہی۔ عید کے پہلے دن سے آج تک گنج لاہوری اور گلبہار کے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پختونخوا محمود خان اور واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ دلائیں۔