نوشہرہ ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، 13اشتہاری 59مشتبہ 25قمار باز گرفتار

نوشہرہ ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، 13اشتہاری 59مشتبہ 25قمار باز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس نے سماج عناصر ملز مان اشتہاری بغیر قا نو نی دستا ویزات کے رہائش پذ یر افراد اور منشیات فر وشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیز ی لاتے ہوئے نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون ۔مختلف کاروائیوں کے دوران 13اشتہاریوں 25 قمار بازوں کے علاوہ59مشتبہ افراد گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 7.197گرام چرس اور اسلحہ برآمد۔کر ایہ دران ایکٹ کے تحت متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج ۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہداللہ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی احکامات پر ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیا ں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران قتل ، اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں مطلوب 13مجرم اشتہاریوں کے علاوہ 59مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 02 کلاشنکوف،07 پستول،01رائفل،01 بندوق اور 106عدد کارتوس برآمد کرلیے۔00 3مکانات کو چیک کرتے ہوئے بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلئے ۔منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے دوران07.197گرام چرس برآمد ۔جبکہ ضلع بھر میں قماربازوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 25قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے داؤپر لگی 88790روپے برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کر لئے۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نتائج کے حصول تک بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی۔نوشہرہ کو کرائم فری معاشرہ بنانے میں تمام وسائل کو بروئے لار لائیں گے۔