سعودی اور چینی سفیروں کی وزیر خزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

سعودی اور چینی سفیروں کی وزیر خزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب اور چین کے پاکستان میں تعینات سفیروں نے وزیر خزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر خزانہ سے اپنی ملاقات میں انہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھے گا۔ د ریں اثناء چین کے سفیر ژاؤجنگ نے بھی پیر کے روز وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا۔
علیحدہ علیحدہ ملاقات