آصف زرداری کو کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

آصف زرداری کو کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے کی جانب سے کسی بھی قسم کا سوالنامہ دینے کی خبریں قطعاً بے بنیاد ہیں۔آصف زرداری کا 2008 میں صدرمملکت بننے کے بعد سے زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس کی ایف آئی آر میں بطور گواہ درج ہیں، ان کو ملزم تک قرار نہیں دیا گیا، آصف زرداری کا زرداری گروپ آف کمپنیز سے 2008 سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ پروسیجر کا حصہ ہے کہ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں سے الگ ہونا ہوتا ہے اسی طرح میڈیا کی وہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں، جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سوالنامہ دیا گیا، وکیل فاروق نائیک کی درخواست کے باوجود انہیں کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا