عارف علوی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مزارِ قائد پر حاضری

عارف علوی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مزارِ قائد پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوینے کہا کہ میں وزیرا عظم عمران خان اور کراچی شہر کا مشکور ہوں کہ صدارت کے عہدے کے لیے مجھے نامزد کیا۔ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ میں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا بلکہ میں نے فون کے ذریعے خاص طور پر درخواست کی تھی کہ مجھے کوئی پروٹوکول نہ دیا جائے۔پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر میں رہنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ صدر بننے کے بعد میری خواہش ہوگی کہ سیکورٹی کے بہانے مجھے بند نہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر کراچی کا مشکور ہوں۔ چار ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا، جو تقدیر میں ہو، منظور ہوگا۔ آج پانچ بجے بنی گالہ میں میٹنگ ہے جس میں یہ طے کیا جائے گاکہ کراچی سے وزیر اعظم عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 243 سے پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار کون ہوگا۔ پورے پاکستان سے ضمنی انتخابات میں تقریباً بیس سیٹوں پر تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقعے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خدا پاکستان کو وہ پاکستان بنائے جو قائد اعظم اور اقبال کا خواب تھا۔ ہم گیٹ سے مزار تک پیدل چلے ہیں، پروٹوکول نہیں لیا۔ کوشش کریں گے پروٹوکول اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ پاکستان میں تبدیلی آکر رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تاثر یہ ہونا چاہئے کہ تبدیلی آئے گی اور کام ہوگا۔ ٹیم کون سی ہوگی یہ طے کرنا اعلیٰ قیادت اور وزیرا عظم کا کام ہے۔ کام کرنا اور نتائج لاناہمارا فرض ہے۔